نئی دہلی،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نے چتیشورپجارا سری لنکا میں واپسی کے بعد جنوبی افریقہ دور ے کی تیاری کررہے ہیں۔ہندوستانی ٹیم اگلے سال جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے تیاریوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے پجارا نے کہاکہ جنوبی افریقہ میں کھیلنے کے لئے ہمارے پاس ایک الگ گیم پلان اور حکمت عملی ہونی چاہئے، لیکن ہندوستان میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے سے ہمیں اپنی فارم کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
پجارا نے کہا کہ حالات مختلف ہو جائیں گے لیکن یہ ہمیشہ کسی بھی غیر ملکی دورے سے قبل بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لئے ہمیشہ اچھا ہے۔اکتوبر اور نومبر میں سری لنکن ٹیم ہندوستان کا دورہ کرے گی۔سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں پجارا نے 309رنز بنائے اور دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازبنے۔
پجارا نے کہا کہ ایک کرکٹر کے طور پر مجھے ہمیشہ محسوس ہوتا ہے کہ سب سے بہتر تو ابھی آنے والا ہے اور میں اس کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں،میں اچھی کارکردگی کر رہا ہوں لیکن اب بھی مجھے لگتا ہے کہ کچھ علاقے ہیں جن پر مجھے بہتر ی کرنا ہے اور بہتر کارکردگی کرنا ہے،لہذا یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ نہیں ہے،مجھے لگتا ہے کہ ابھی تک سب سے بہتروقت آنا ہے۔
میں نے سب سے پہلے یارکشائر کے لئے پھر ڈربیشائر کے لئے کھیلا۔اس بار میں نوٹنگھشائم کے لئے کھیلا،لہذا میں نے ہمیشہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا لطف اٹھایا ہے۔